کراچی ( نیوز ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کےمطابق ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال ، وفاق کے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے اس موقع پر کہا کہ صوبے کی ترقی میں وفاق بھرپور تعاون فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔