لاہور(نیوز ڈیسک) نیب نوٹسز کیخلاف فرح گوگی کی درخواست پر سماعت، عدالت نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرحت خان کی نیب نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جو جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام سے انکوائری سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرکے سماعت 22 مئی تک ملتوی کردیا۔
