مظفرآباد (نیوز ڈیسک) عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی،وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق انہیں گزشتہ روز عدالت طلب کیا گیا تو انہوں نے بیان دیا تھا کہ وزیراعظم اتنا فارغ بیٹھا ہے کہ وہ اگلے دن آجائے، ریاست کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، باقی لوگ جتنے کلین ہیں سب کو پتہ ہے اس پر آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے انہیں آج طلب کیا تھا ۔ آج عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی کیس کی سماعت کےلئے وزیراعظم تنویر الیاس آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور اعلی عدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ انہوں نے تحریری طور پر لکھ کر دیا کہ میں اعلیٰ عدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔
