اہم خبریں

عمران خان کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں ، آج بھی معیشت رواں دواں ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میں صدر مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں ، آج بھی معیشت رواں دواں ہے ، عمران حکومت نے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچایا، ہم سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسل وار ٹویٹ میں صدر مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران حکومت نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو شدید دھچکا پہنچایا، عمران خان کی طرف سے بچھائی گئی اقتصادی بارودی سرنگوں کے باوجود معیشت رواں دواں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ڈیفالٹ کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو حالات انتہائی مشکل تھے اور متعدد چیلنجز کا سامنا تھا، عمران حکومت نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو شدید دھچکا پہنچایا، اتحادی حکومت پاکستان کے سفارتی تعلقات کی بحالی اور مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاا کہ ہم نے پاکستان کی ساکھ قائم کرنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے پوری دنیا کو بری طرح متاثر کیا ہے ،جیو اسٹریٹجک دشمنیوں کی وجہ سے ایندھن اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، اس کے اثرات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، حکومت نے سماجی تحفظ کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں