اہم خبریں

آئین کیساتھ آنکھ مچولی کھیلنے کا انجام برا ہوگا ، شیخ رشید نے وارننگ دیدی

مدینہ منورہ( نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئین کیساتھ آنکھ مچولی کھیلنے کا انجام برا ہوگا،عوام مسائل کا حل چاہتےہیں، قومی اسمبلی کو ڈبیٹنگ کلب بنا دیا گیا ، ووٹ کے حق کا خون ہو رہا ہے۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کو 21 ارب نہیں ملے، آئین اور قانون کو نہ تھاما گیا تو یہ نہ ہو سب ہاتھ ملتے رہ جائیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں کی نفی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ جو آئین کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلے گا اس کا انجام برا ہوگا، عوام ووٹ کے ذریعے اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سارے ہتھکنڈے چوروں کے ٹولے کو عوام پر مسلط رکھنے کیلئے استعمال کیے جا رہے ہیں، عوامی امنگوں کو کچلا جا رہا ہے، الیکشن روکنے سے بھاگنے کیلئے 10 روز میں کابینہ کے ریکارڈ 10 اجلاس ہوئے ہیں۔ شیخ رشید نے آج وطن واپس آنا کا عندیہ بھی دیدیا ۔

متعلقہ خبریں