کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پولیس کا آپریشن،فائرنگ تبادلے میں 4 پویس اہلکار شہید،1 دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے بعد پولیس کا کومبنگ آپریشن، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی کے نتیجے میں 1 دہشتگرد ہلاک ہوا ۔ واضح رہے کہ اس آپریش میں انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا تھا۔ پولیس نے کچلاک میں آپریشن مکمل کر کے علاقے میں سرچنگ آپریشن شروع کردیا جبکہ دوسری طرف کمشنر قلات ڈویژن کے اسکواڈ میں شامل لیویز کی گاڑی کے حادثے کی بھی اطلاعات ہیں۔
