لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائز مریم نواز سعودی ایئر لائن ایس وی 739 سے گزشتہ رات ساڑھے 2 بجے جدہ روانہ کےلئے ہوئیں ان کے ہمراہ ، کیپٹن (ر) محمد صفدر ، بیٹے جنید صفدر اور دونوں بیٹیاں مہرالنساء اور ماہ نور ہیں۔ واضح رہے کہ نوازشریف پہلے سے ہی سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان کے طور پر موجود ہیں ،مریم سمیت اہم مسلم لیگی قیادت بھی جلد سعودی عرب پہنچے گی، سعودی شاہی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس حوالے مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں اللہ خافظ کے ساتھ دعا کا ایموجی بھی موجودتھا۔
اللّہ حافظ 🤲🏼 pic.twitter.com/2ktXW8zm5z
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 10, 2023