لاہور(نیوز ڈیسک )چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکربجا لاتا ہوں کہ صوبے کے عوام کی ہر لمحہ خدمت کر رہا ہوں، مختصر عرصے میں عوام کی فلاح کا جتنا کام ہوا اتنا گزشتہ 10 برس میں نہیں ہوا، مخالفین کی پروا نہیں صرف عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کی فکر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ چار ماہ کی قلیل مدت میں ہم نے ہر محکمے اور ادارے کا قبلہ درست کیا ہے،ایوان وزیر وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے سابق ممبر پنجاب اسمبلی عبدالرشید بھٹی نے ملاقات کی، ملاقات میں پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم قائد اور کرسمس کے موقع پرسکیورٹی انتظامات پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان،پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی اور کہا کہ قیام امن سے متعلقہ تمام ادارے بہترین کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔