اہم خبریں

پنجاب کی زرعی زمینیں بنجر ہونے لگیں،پیداوارکی کمی کا سامنا، تحقیق سامنے آگئی

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں زمینوں کی زرخیزی تیزی سے کم ہو رہی ہے اور زیادہ تر زمینیں نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاش، زنک اور بوران کی کمی کا شکار ہو رہی ہیں۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ زمینوں میں نامیاتی مادہ کی مقدار 1فیصد سے بھی کم ہے جسے پورا کرنے کیلئے کاشتکارگوبر کی کھاد، پولٹری، پریس مڈاور کمپوسٹ وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کے باوجودبھی زمینوں میں اس کمی کو پورا نہیں کیا جاسکا ہے جسکی وجہ سے ہماری فصلوں کی پیداوار کم رہتی ہے۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پاکستان زرعی ملک ہے اور اسکی زراعت کا زیادہ تر انحصار گندم، چاول، کپاس، مکئی، اور کماد کی فصل پر ہے۔ پاکستان کا کل رقبہ 79 اعشاریہ 61 ملین ہیکٹرہے جس میں پنجاب کا رقبہ 20 اعشاریہ 63ملین ہیکٹر ہے۔ پنجاب کے کل رقبے میں نہری یعنی آبپاش رقبہ14 اعشاریہ 41 ملین ہیکٹر جبکہ 6 اعشاریہ 22ملین ہیکٹر رقبہ بارانی زراعت پر مشتمل ہے۔

متعلقہ خبریں