اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اب تو ہنڈا موٹر سائیکل لینا ایک خواب ہوگیا،قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں ، ہنڈ ا سی ڈی 70 موٹر سائیکل ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے جبکہ چائنہ 70 سی سی موٹر سائیکل کی قیمت میں 6 ہزار روپے اضافہ کے بعد قیمت ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی ۔ گاڑی تو دور موٹر سائیکل لینا ہی غریب کے لیے خواب بن گیا ۔موٹر سائیکل کمپنیوں کا کہنا ہے قیمتوں میں اضافہ ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ سے ہے ۔















