ہنجروال( اے بی این نیوز )یہ تمہاری بیٹی نہیں‘‘ سابقہ بیوی کے طعنے پر باپ نے کمسن بچی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔بچی کے والد نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کیا اور موت کو طبعی رنگ دینے کی کوشش کی، پولیس کے پوسٹ مارٹم کروانے پر ڈاکٹرز نے بچی کی گلا دبانے سے موت ہونے کی تصدیق کردی۔پوسٹ مارٹم کے دوران ہی بچی کا والد خرم شہزاد موقع سے فرار ہو گیا، ایس پی صدر وقار کھرل نے فوری ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے جس پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کو گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم خرم شہزاد کی بیوی طلاق لیکر جا چکی تھی، 3 سالہ معصوم زہرہ فاطمہ اپنے دیگر بہن بھائیوں کے ساتھ والد کے پاس رہتی تھی۔ملزم کے مطابق اسکی سابقہ بیوی اسے طعنہ دیا تھا کہ زہرہ فاطمہ تمہاری بیٹی نہیں ہے۔
