اسلام آ باد (اے بی این نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نےعلی امین گنڈاپور کے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،ڈیوٹی مجسٹریٹ نویدخان نے ایک صفحے پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا،کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں قابل سماعت ہونے کے باعث جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،علی امین گنڈاپور کے خلاف مخصوص دفعات لگی ہیں جس کا فیصلہ اسپیشل کورٹ نے کرنا ہے،ڈیوٹی مجسٹریٹ کی جانب سے ایسی دفعات کے حوالے سے فیصلہ جاری کرنا دائرہ اختیار سے باہر ہے،ڈیوٹی مجسٹریٹ کا اختیار جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ کرنا ہے،عارضی فیصلے کے مطابق 24 گھنٹے کا جسمانی ریمانڈ منظور کیاجاتاہے،علی امین گنڈاپور کو کل اےٹی سی عدالت پیش کیاجائے،علی امین گنڈاپور کا اےٹی سی عدالت پیش کرنے سے قبل طبی معائنہ کروایا جائے اور ریکارڈ عدالت پیش کیاجائے،
وکیلِ ملزم کی جانب سے علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی دو درخواستیں دائر کی گئیں،پراسیکوٹر کے دلائل کے بغیر درخواستوں پر فیصلہ نہیں دیا جاسکتا،انسدادِ دہشت گردی عدالت کے سامنے وکیلِ ملزم کی جانب سے دو دائر درخواستوں کو دائر کیاجائے۔
