اسلام آباد (اے بی این نیوز)موجودہ وفاقی حکومت کے آنے کے بعد ملک میں مہنگائی کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کو مزید پر لگ گئے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء لوگوں کی پہنچ سے دور ہونے لگیں، دستاویز کے مطابق ایک سال میں آٹے کا 20 کا تھیلا 1172 روپے سے بڑھ کر 2717 روپے تک پہنچ گیا،20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ایک سال میں 1545 روپے اضافہ ہوا،زندہ مرغی کی قیمت 267 روپے سے بڑھ کر 378 روپے تک پہنچ گئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 111 روپے اضافہ ہوا،ایک سال میں انڈے فی درجن 129 روپے تک مہنگے ہوئے،ایک سال میں سپر پیٹرول کی قیمت 150 روپے سے بڑھ کر 272 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے سے بڑھ کر 293 فی لیٹر ہو گئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 700 روپے تک مہنگا ہوا،دال مونگ فی کلو 114 روپے مہنگی ہوئی، دال ماش 154 اور دال مسور 61 روپے مہنگی ہوئی،5 لیٹر برانڈڈ خوردنی تیل 1100 روپے تک مہنگا ہوا۔
