اہم خبریں

پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کردہ مزید دو 054 ایلفاء پی گائیڈڈ میزائل فریگیٹس کمیشننگ کے لیے تیار ہے

کراچی (اے بی این نیوز)پاکستان، چین دوستی لازوال، دوطرفہ دفاعی تعاون میں وسعت کی ایک اور کلیدی مثال ہے،پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کردہ مزید دو 054 ایلفاء پی گائیڈڈ میزائل فریگیٹس کمیشننگ کے لیے تیار ہے،طغرل کلاس جنگی جہازوں پی این ایس شاہجہان اور ٹیپو سلطان کی کمیشننگ تقریب شنگھائی، چین میں منعقد ہو گی، امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی جنگی جہازوں کی کمیشننگ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، جنگی جہاز 134 میٹر لمبا، 4 ہزار ٹن وزنی، 27 ناٹس رفتار، 165 افراد کے عملے کے ساتھ کلیدی اضافہ ہیں، میزائلز کے عمودی لانچنگ نظام کے باعث تغرل کلاس جنگی جہاز دشمن کے خلاف انتہائی مہلک ثابت ہوں گے، تغرل کلاس جنگی جہاز سطح سے سطح، سطح سے فضاء میں مار کرنے والے تباہ کن میزائلوں سے لیس ہیں، جہاز آبدوز شکن اور لڑاکا انتظامی نظام سے کثیرالجہتی خطرات سے بیکوقت نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،پاک بحریہ کے 054 ایلفاء پی گائیڈڈ میزائل فریگیٹس جدید ریڈارز، سونار، سینیسرز، ہیلی کاپٹر ہنگر سے لیس ہیں، 054 ایلفاء پی فریگیٹ اہداف کو سطح، فضاء، زیر آب، زمین پر اہداف تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،پی این ایس تغرل، پی این ایس تیمور قبل ازیں دسمبر 2021ء اور جون 2022ء میں نیوی کا حصہ بن چکے۔

متعلقہ خبریں