اہم خبریں

رحیم یار خان،کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن ، فائرنگ میں ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گیا

رحیم یار خان (اے بی این نیوز) رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں پولیس چوکیاں مکمل بحال ہیں اور ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے سے مجرمان کی پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، پنجاب سے 2ہزار جوانوں پر مشتمل نفری بھجوائی گئی ہے، مجموعی طور پر 11 ہزار جوان آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، آپریشن میں جدید اسلحہ اور بکتر بند گاڑیاں بھی استعمال کی جائیں گی ۔ رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں آئی جی پنجاب عثمان انور کی زیر نگرانی ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں