کوئٹہ (نیوزڈیسک)کوئٹہ میں گیس لوڈ شیڈنگ اور پریشر کی کمی کےخلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے اورگوالمنڈی چوک کو بند کردیا،تفصیلات کے مطابق سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کوئٹہ شہر میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شرو ہوگیا جس کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے اورگوالمنڈی چوک کو بند کردیا،کوئٹہ اور صوبے کے دیگر ان اضلاع میں گیس پریشر کی کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جن اضلاع کوگیس کی پائپ لائن دی گئی ہے، اس دوران مظاہرین نے گیس حکام کیخلاف نعرے بازی بھی کی، مظاہرین گیس دو،گیس دو اور گیس پریشر بحال کر و کے نعرے لگاتے رہے ،بندش اور گیس پریشر میں کمی کے خلاف کوئٹہ شہر میں گوالمنڈی چوک کو شہریوں نے بند کردیا جسکے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں،گیس کی بندش اور پریشر کی کمی کے خلاف کوئٹہ میں آئے روز شہریوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہےتاہم ابھی تک سوئی گیس حکام نے اس بارے کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایا۔