اہم خبریں

پارلیمنٹ کے کل ہونے والے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا

اسلام آ باد (اے بی این نیوز)پارلیمنٹ کے کل ہونے والے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا،سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اجلاس کی صدارت کریں گے،صدر کی جانب سے عدالتی بل واپس بھجوائے جانے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوپہر 2 بجے بلایا گیاتھا۔ مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے،مشترکہ اجلاس کل دوپہر 2 کے بجائے شام 4 بجے ہوگا، اجلاس میں عدالتی اصلاحاتی بل کی منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں