کراچی (نیوز ڈیسک) پولیس اور رینجرز کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشتگردوں گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج کراچی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ جن کے نام محمد کمال خان اور عبدالقادر ہیں۔یہ مشترکہ کارروائی تاجر براری کی شکایت پر عمل میں لائی گئی ۔ ملزمان افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد افسر خان عرف ارشد کی ہدایات پر شہر میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتے تھے ، یہ دونوں بھتے کی رقم افغانستان پہنچاتے تھے ۔ بھتہ نہ دینے والوں کو قتل یا زخمی کرتے تھے ۔
