اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کل ڈی چوک میں آئین پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریبات کے آغاز پر آئین پاکستان 1973ء کی یادگار کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
آج قومی اسمبلی میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ آئین پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔
