اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کا پی او اے اور پی ایس بی کے درمیان تنازعہ حل کرانے کا فیصلہ ،4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے درمیان آئینی تنازعہ حل کرانے کا فیصلہ ،4 رکنی کمیٹی قائم کردی ، پاکستان اسپورٹس بورڈ گورننگ بورڈ اجلاس میں یہ فیصلہ کے لیا گیا ۔ کمیٹی ممبران میں فرحت اللہ بابر، جاوید میمن، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شامل ہیں۔کمیٹی دونوں اطراف کے تحفظات اور کھیلوں سے جڑے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ورکنگ ریلیشن کا جائزہ لینے بعد ختمی سفارشات مرتب کرے گی۔
