نیویارک(نیوز ڈیسک) اب واٹس ایپ چیٹ کے جوابات بھی چیٹ جی پی ٹی دے گا۔ تفصیلات کے مطابق اس کے لیے صارفین کو اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ چیٹ جی پی ٹی گٹ ہب کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا اس کے بعد وہ پیغامات جو آپ کسی بھی وجہ سے نہ پڑھ سکے ہوں اس کے جواب میں میسج فیلڈ آپ کے خود کار نظام کے تحت لکھ کر پیغام سینڈر کو بھیج دے گا ،ابتدائی طور پر ایک صارف اس سہولت کے تحت صرف 20 پیغامات مفت بھیج سکے گا ۔
