کراچی (نیوز ڈیسک ) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہدھوکے باز وزیراعظم کو قانونی طور پر نکالا گیا تھا، عمران خان نے اداروں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی،بی آرٹی پوری پی ٹی آئی کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے۔آج وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی واحد جماعت تھی جس نے کہا ہمارے خلاف کرمنلز انویسٹی گیشن نہ کی جائے، کے پی کے بی آرٹی پوری پی ٹی آئی کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے ،عمران خان کےدور میں الیکشن کمیشن بھی جعلی طریقے میں شامل تھا۔ آج کے دن ملک میں ایک جعلی ، دھوکے باز وزیراعظم کو قانونی طور پر نکالا گیا تھا، اس سےقبل سازش کے تحت ہی وزراء اعظم نکالا گیا ، عمران خان کوپارلیمنٹ کی روایت کے مطابق گھر بھیجا، عمران جن کی وجہ سےاقتدار میں آیاانہی پرالزامات لگائے، 2018 کا الیکشن فکس تھا ، جب تک میچ فکس نہیں ہوعمران خان میچ کھیلتا ہی نہیں ، اس نے اداروں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کے اوپر مزید کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، جن افرادکی تنخواہ50ہزارسےکم ہے، چاہتےہیں انکو65روپےکلوآٹا فراہم ہوسکے ۔
