کراچی (نیوز ڈیسک)وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام چاہتے ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق آج وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی بگ برادر بن کر عوام سے سوال کرنے کا حق چھیننا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اصل مقصد اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھ کر دوبارہ سلیکٹیڈ بننے کی کوشش ہے ، ہر ایک کنٹرول کرن کے لیے عمران نیازی اقتدار میں واپس آ کر جاسوسی کا مربوط نظام بنانا چاہتے ہیں ،پاکستان تحریکِ انصاف اپنی شرائط پر حکومت سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، جو قابل قبول نہیں۔
