لاہور(نیوز ڈیسک) حکومت کا توانائی بحران سے نکلنے کے لیے اہم اقدام ماحول دوست ہائیڈروجن گیس خود بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے تحقیق مکمل ہونے کے بعد ماحول دوست ہائیڈروجن گیس بنانے سے متعلق پالیسی سازی پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ہائیڈروجن گیس ماحول دوست ہے اس کے جلنے سے کوئی گرین ہاوس گیس نہیں بنتی۔اس گیس کو ٹرانسپورٹ اور گھریلو استعمال میں لایا جا سکے گا۔ متعلقہ حکام کے مطابق ہائیڈروجن گیس کے حصول کے لیے ڈیموں کی ٹربائنز سے نکلنے والے پانی پر الیکٹرولائزر مشینیں لگائی جائیں گیں ۔ کہا جاتا ہے کہ ہائیڈروجن گیس سے حاصل ہونے والی نیوکلیئر انرجی سے بھی سستی ہے ۔ ماحول دوست ہائیڈروجن گیس کے حصول کے پائلٹ منصوبے کے لیے 13 جگہوں کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے ۔
