اہم خبریں

ملک میں شدید سیاسی بحران، وزیراعظم شہبازشریف نے آج وفاقی کابینہ اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں شدید سیاسی بحران، وزیراعظم شہبازشریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سیاسی و آئینی بحران کے خاتمے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف بھی متحرک ہوگئے، اہم امور پر مشاورت اور گزشتہ فیصلوں کی تو ثیق کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے متوقع ۔ واضح رہے کہ کابینہ اجلاس سے متعلق حکومت نے کوئی ایجنڈہ نہیں دیا ، ،اجلاس دوپہر 2 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ویڈیو لنک کے ذریعے شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

متعلقہ خبریں