بیجنگ (نیوزڈیسک)چین نے امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر اور تائیوان کی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے پیش نظر تائیوان کے ارد گرد فوجی مشقوں کا آغاز کرتے ہوئے ’’سخت انتباہ‘ ‘دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے تائیون کی صدر سائی انگ وین اور مریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کیون میکارتھی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے پیش نظر تائیوان کے ارد گرد فوجی مشقوں کا آغاز کیا جسے اس نے خومختار تائیوان حکومت کے لیے ’سخت انتباہ‘ قرار دیا ہے۔پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’متحد تیز تلوار‘‘ نامی آپریشن میں تائیوان کے گھیراؤ کی مشق بھی شامل ہے جو کہ تین دن جاری رہے گا۔
