نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے نظام شمسی کے ساتویں سیارے یورینس کی نئی تصویر جاری کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے بنائی گئی نئی حیرت انگیز تصویر میں یورینس کے روشن رِنگز پر ’’جگمگاتی انگوٹھیوں‘‘ کا گمان ہوتا ہے۔یورینس کے 13 کل معلوم رِنگز (دائرے) ہیں اور جن میں سے 11 اس ناسا کی حالیہ ویب امیج میں دکھائی دے رہے ہیں۔یہ تصویر یورینس کے 27 ’’معلوم‘‘ چاند کو بھی ظاہر کرتی ہے، ان میں سے بیشتر بہت چھوٹے سائز کے ہیں۔
