اہم خبریں

یوکرین کی ڈپٹی وزیر خارجہ پیر کو بھارت کا4روزہ دورہ کرینگی

کیف (نیوزڈیسک)یوکرین کی ڈپٹی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر پیر کو بھارت پہنچیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس فروری میں شروع ہونے والے روس یوکرین تنازع کے بعد پہلی مرتبہ یوکرین کی ڈپٹی وزیر خارجہ 4 روز کے لیے پیر کو بھارت پہنچیں گی۔اس دوران وہ دوطرفہ تعلقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال اور عالمی معاملات پر گفتگو کریں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یوکرین کی وزیر بھارت میں اعلیٰ سیاسی اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

متعلقہ خبریں