کراچی( نیوز ڈیسک) کراچی میں سپر ہائی وے پر سبزی منڈی جانے والے بیوپاریوں سے لوٹ مار کے دوران پاکستان رینجرز کی کارروائی میں بدنام افغان ڈاکو ہلاک ہو گیا، جبکہ1 شخص زخمی ہوا ہے۔پیر کو رینجرز کے ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرز کی ایک ٹیم کو سپرہائی وے پر خمیسہ گوٹھ گلشنِ آقا خیل میں منڈی جانے والے بیوپاریوں سے لوٹ مار کی اطلاع پر بھیجا گیا تھا۔رینجرز کی نفری نے پہنچ کر ملزمان کو گھیر لیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔مقابلے کے دوران بلال افغانی ہلاک ہوا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم بلال افغانی علاقے میں بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا جس نے لوٹ مار کے لیے افغانی لڑکوں کا 25 سے 30 رکنی بڑا گروہ تشکیل دے رکھا تھا۔ملزم ایک واردات کے دوران تاجر کے سیکیورٹی گارڈ کے قتل اور رائفل چھیننے میں بھی ملوث تھا۔