کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔پیر کو شہرمیں میوے کی دکانوں پر رش بڑھ گیا تاہم شہری شکوہ کر رہے ہیں کہ قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت زائد ہیں اب وہ کم مقدار میں خریداری کر رہے ہیں۔مارکیٹ میں پستے، بادام، کاجو، اخروٹ سمیت دیگر میوہ جات کی خرید و فروخت جاری ہے جبکہ سردیوں میں حلوہ جات میں بھی خشک میوہ جات کی طلب بڑھ جاتی ہے۔دکاندار کا کہنا ہے کہ پہلے کی نسبت لوگ زیادہ خریداری کررہے ہیں چلغوزہ، بادام، سستا کاجو مہنگا ہے۔