لندن( نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی تیسری شادی پر بیٹے ساحر خان نے منفرد انداز میں گانا گا کر سب کے دل جیت لیے ۔تفصیلات کے مطابق ساحر خان نے والدہ کی شادی پر گٹار بجایا، اپنی آواز کا جادو جگایا اور دوستوں کے ساتھ ملکر عاطف اسلم کا گانا گایا ۔کالے لباس میں ملبوس ساحر کی خوبصورت آواز اور گٹار بجانے کی مہارت نے وہاں موجود لوگوں کے کانوں میں سُر بکھیرے اور ساحر نے وہاں موجود سب مہمانوں سے داد وصول کی
Reham Khan’s musician son Sahir Khan singing at the wedding of his mother @RehamKhan1 to actor and satirist @MirzaBilal__ in Seattle pic.twitter.com/OVZ5zPyuzk
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) December 25, 2022
۔سوشل میڈیا پر جب یہ ویڈیو سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین اور ریحام خان کے چاہنے والے بھی ان کی آواز کے دیوانے ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ریحام خان خود سے 13 برس چھوٹے مرزا بلال بیگ کیساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ دونوں کا نکاح امریکی شہر سیئٹل میں ہوا۔