اہم خبریں

شمعون عباسی نے معروف پاکستانی ماڈل سے شادی کا اعتراف کرلیا

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستانی اداکار و فلمساز شمعون عباسی نے معروف ماڈل و اداکارہ سے شادی کا اعتراف کرلیا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شمعون عباسی نے کہا کہ ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میں نے ایک بار پھر شادی کرلی ہے کیوں کہ میں ہمیشہ سے ایسی شریک حیات چاہتا تھا جو میری زندگی میں سکون لائے اور بالآخر مجھے یہ سکون شیری شاہ کی صورت میں مل گیا۔‘‘انہوں نے مزید لکھا کہ’ ’حقیقت یہ ہے کہ میری اور شیری شاہ کی شادی 4 برس قبل ہوئی تھی لیکن سوشل میڈیا کی نفرت انگیزی کی وجہ سے یہ خبر شیئر نہیں کی گئی البتہ چونکہ اب یہ بات سب کے سامنے آچکی ہے تو میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں نہیں نے ہماری شادی کی پوسٹ دیکھنے کے بعد ہمارے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔‘‘خیال رہے کہ گزشتہ روز شیری شاہ نے بھی اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے شمعون عباسی کو اپنا شوہر لکھتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔

متعلقہ خبریں