سڈنی(نیوزڈیسک) سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے پرانے اسٹینڈز کو ‘خطرہ’ قرار دیا گیا ۔کرکٹ آسٹریلیا کی چونکا دینے والی سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ سمیت دیگر کھیلوں کے مقامات کو فوری اَپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ناکافی بیٹھنے کی جگہ، کھانے پینے کی اشیاء کیلئے محدود سہولیات، بیت الخلاء اور ہجوم والے راستہ تنگ ہونا شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے بھی زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ اسٹینڈز میں شائقین کی حفاظت کے جدید معیارات کے مطابق نہیں، یہ انکشاف ایسے وقت میں ہوا ہے جب ریاست کے بڑھتے ہوئے قرض کی وجہ سے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں اہم سرمایہ کاری کو مسترد کردیا ہے تھا۔
