اہم خبریں

گوگل کو سخت مالی دھچکا لگنے کا خدشہ،2.4 بلین ڈالر ہر جانے کا خطرہ،مقدمہ دائر

لندن (اے بی این نیوز    ) آرتھر نے دائر مقدمے میں دعویٰ کیا کہ گوگل کی جانب سے اتھارٹی کے غلط استعمال کی وجہ سے ایڈ ٹیک سروسز میں اضافہ ہوا، اور پبلشرز کے اشتہارات کی فروخت سے ہونے والی آمدنی کو غیر قانونی طور پر کم کیا گیا۔دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن ’گوگل‘ کے خلاف ایک نیا مقدمہ دائر کیا گیا۔ جس میں پبلشرز نے اپنے نقصان کے عوض 4.2 بلین ڈالر کے معاوضے کا مطالبہ کر لیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی اخبار’گارڈین‘ کے سابق ٹیکنالوجی ایڈیٹر چارلس آرتھر نے دعویٰ کیا ہے کہ گوگل نے پبلشرز کا منافع کم کرنے کے لیے آن لائن اشتہارات میں اپنی اجارہ داری کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا۔ دوسری طرف گوگل نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ایسے جھوٹے مقدموں اور قیاس آرائیوں کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔آرتھرکی جانب سے دائر مقدمے کے مطابق یو کے کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی (سی ایم اے) فی الحال ایڈ ٹیک میں گوگل کے اس طرز عمل کی تحقیقات کر رہی ہے، لیکن ان کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ گوگل سے معاوضہ دلا سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ہم صرف عدالتوں کے ذریعے ہی اس غلط کام کو درست کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں