اہم خبریں

نوکیا چاند پر 4 جی سہولت فراہم کرے گا

فن لینڈ(نیوز ڈیسک) نوکیا چاند پر 4 جی سہولت فراہم کرے گا۔تفصیلات کے مطابق فن لینڈ کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا رواں سال 4 جی سہولت فراہم کرنے والے سیٹلائیٹ چاند پر بھیجے گا ۔ واضح رہے کہ امریکی اسپیس کمپنی انٹیوٹیو مشین کی جانب سے رواں سال اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے نووا سی لینڈر چاند پر بھیجا جائے گا جس کے ساتھ نوکیا کا 4 جی بیس اسٹیشن بھی ہوگا، اسپیس راکٹ کے ساتھ ایک سولر پاور سے کام کرنے والا روور بھی اس مشن کا حصہ ہوگا۔جب یہ بیس اسٹیشن چاند کے شیکلیٹن کریٹرپر پہنچے گا تو روور لینڈر مشین کے ذریعے 4 جی ایل ٹی ای کنکشن کو قائم کیا جائے گا۔ متعلقہ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے چاند پر تحقیقی مشن کو معاونت ملے گی اور تحقیق میں شامل افراد اسی نیٹ ورک کے ذریعے ایک دوسرے رابطے میں رہ سکیں گے۔

متعلقہ خبریں