لاہور(نیوز ڈیسک) اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب ،انتخابات التواء معاملے پر آصف علی زرداری نے سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک کو مشاورت کے لیے بلا کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کا معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے مشاورت کے لیے سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک کو طلب کرلیا، ملاقات میں سپریم کورٹ میں جاری انتخابات کے حوالے کیسز سمیت اہم سیاسی امور پر مشارت کی جائے گی۔
