اہم خبریں

سعودی عرب : 500 میٹر طویل ترین افطار دسترخوان بچھا دیا

جدہ (نمائندہ خصوصی)رمضان المبارک کا موسم آتے ہی سعودی عرب میں روزہ داروں کی افطاری کیلئے مقابلے کا سماں بندھ جاتا ہے۔ مختلف حصوں میں بڑے بڑے افطار پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ رمضان المبارک میں سعودی عرب کی الخرج گورنری میں بڑی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں 500 میٹر طویل دسترخوان بچھایا گیا۔طویل ترین دسترخوان پر گیارہ ہزار سے زائد روزہ داروں کی افطاری کاانتظام کیا گیا۔۔عظیم الشان پروگرام میں 170 رضا کاروں نے حصہ لیا۔ شاہ عبدالعزیز پارک میں رمضان المبارک کی طویل ترین افطاری دسترخوان کا انعقاد کیا۔الخرج گورنری کی میونسپلٹی کے سربراہ انجینیر خالد بن عبداللہ الزید نے وضاحت کی کہ اجتماعی افطار دسترخوان ایک سماجی عمل ہے جو دوسری بار منعقد کیا جا رہا ہے۔الزید نےکہا کہ بلدیہ کی جانب سے رمضان کے ایام میں تین روزہ افطار پروگرام شروع کیا تھا۔ جمعرات کو شروع ہونے والے رمضان پروگرام کا انعقاد کنگ عبدالعزیز پارک میں کیا جا رہا ہے۔ اس تفریحی پروگرام میں خاندانوں اور بچوں کو بھی شرکت کا موقع دیا گیا۔ اس موقعے پر چلڈرن تھیٹر کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ خبریں