اہم خبریں

مصری نژاد ر امریکی خاتون نا عبد الحمید کی بڑی کامیابی،پہلی بار لاؤڈ سپیکر پر اذان کی منظوری لے لی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی ریاست نیویارک کے شہر اسٹوریا میں موجود ایک اسلامی تنظیم کی رکن ومصری نژاد کاروباری شخصیت رنا عبدالحمید نے لائوڈ سپیکر پر اذان کی پہلی منظوری حاصل کرلی اس سے قبل امریکہ میں مسلمانوں نے سرکاری سطح پر اذان کے حوالےسے کوئی منظوری نہیں لی ۔ یہ پہلی مصری نژاد امریکی مسلم خاتون ہیں جنہوں نے پہلی با ر اذان کیلئے بڑا اقدام اٹھایا اور مسلمانوں کو لائوڈ سپیکر پر اذان کا حق دلوانے میں کامیاب رہی ہیں۔ مصری نژاد امریکی کاروباری اور سرگرم کارکن رنا عبد الحمید نے اعلان کیا کہ لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ اذان دینے کی پہلی منظوری حاصل کرلی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ تنظیم مسلمانوں کے لیے سیشنز منعقد کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ رنا نے کہا مسلمانوں کیلئے لاؤڈ سپیکر کی اجازت نہ دینے کا بحران بھی موجود تھا۔ نماز کی اذان بھی گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کی طرح ہے۔رنا نے لکھا کہ تاریخی خبر یہ ہے کہ رمضان میں نیویارک کی صرف ایک مسلمان لڑکی ہے اور اس کے پاس اسٹوریا شہر کی تین مساجد کیلئے لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کے اجازت نامے موجود ہیں۔ یہ اس علاقے کی مساجد ہیں جہاں یہ لڑکی بڑی ہوئی تھی۔انہوں نے مزید کہا اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اسٹین وے اسٹریٹ پر چلیں گے اور آپ کو جلد ہی نماز کی اذان سنائی دے گی۔ یہ اذان وہ لوگ بھی سن سکیں گے جو نہیں جانتے کہ مسلمان دن میں پانچ وقت کیسے نماز ادا کرتے ہیں اور انہیں نہیں معلوم کہ مسلمانوں کے پاس نماز کے لیے ایک خوبصورت اذان بھی ہے۔

متعلقہ خبریں