اہم خبریں

روضۃ النبی ﷺ کے اطراف میں سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح

مدینۃ المنورہ(نیوزڈیسک)’ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روضہ مبارک کے اطراف تانبے اور سونے سے بنے نئے حصار کا افتتاح کردیا۔سونے اور تانبے کا افتتاح ’ صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی‘‘ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کیا ۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام مسجد نبوی کی مشاہداتی شناخت کے تحفظ کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عمارت کے اردگرد لکڑی کے حصار کی جگہ تانبے کے سنہری حصار نے لے لی تھی۔نیا حصار خالص تانبے سے بنا ہے۔ یہ 87 میٹر لمبا اور ایک میٹر اونچا ہے۔ یہ الگ الگ یونٹس اور ٹھوس تانبے کے حصوں پر مشتمل ہے۔

متعلقہ خبریں