اہم خبریں

بلوچستان کے شہر چمن میں زلزلے کے جھٹکے ،مکان منہدم ،3 بچے جاں بحق

چمن (نیوزڈیسک)بلوچستان کے علاقے چمن میںزلزلے کے شدید جھٹکے ۔ ایک مکان منہدم ، 3 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ بلائی زئی میں پیش آیا جہاں زلزلے کے باعث مکان منہدم ہوگیا، حادثے میں 3 بچے مکان کے ملبے تلے دب گئے ،جاں بحق اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق بچوں میں 12 سال اور 10 سال کی بچیاں شامل ہیں جبکہ 8 سال کا بچہ بھی جاں بحق ہوا۔دوسری طرف کلی ٹاکی کے علاقے میں بھی زلزلے سے ایک گھر کی چھت گرگئی تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں