اہم خبریں

کرکٹر شیکھر دھون طلاق کے معاملے پر کھل کر بول پڑے، پچھتاوے کا اظہار

نئی دہلی( اے بی این نیوز  ) حالیہ دنوں شیکھر دھون نے ایک انٹرویو میں اپنی طلاق کے معاملے پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کے رشتے میں کچھ ریڈ فلیگز (سرخ جھنڈیاں)آئی تھیں مگر وہ انہیں نظر انداز کربیٹھے اور ان کا رشتہ ختم ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ بروقت ان ریڈ فلیگز کو پہچان لیتے اور اپنے رشتے کو بچانے کی کوشش کرتے تو شاید صورتحال مختلف ہو سکتی تھی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شیکھر دھون نے کہا کہ اگر اب میں کسی کی محبت میں گرفتار ہوا تو میں ان ریڈ فلیگز کی بخوبی پہنچا ن کر پاؤں گا اور اپنے رشتے کو ٹوٹنے سے بچا سکوں گا۔

متعلقہ خبریں