اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت خزانہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھنے کا امکان ، مالی سال کے اختتام پر مہنگائی میں کمی ہو سکتی ہے ۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کی جانے والی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے، بنیادی اشیاء کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور سیلاب کے اثرات کی وجہ سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے،وزارت خزانہ نے اس بات کا امکان کا ظاہر کیا کہ مالی سال کے اختتام پر مہنگائی میں کمی ہو سکتی ہے ، حکومت آئی ایم ایف پروگرام بھی جلد مکمل ہو جائے گا ۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد شمار کے میں مزید کہا گیا کہ مالی سال کے گزشتہ 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 68 فیصد کم ہوا، غیرملکی سرمایہ کاری میں 40 فیصد کمی آئی ہے ۔4 فیصد بجٹ خسارہ جولائی سے فروری ریکارڈ کیا گیا ہے۔















