پشاور(نیوز ڈیسک)جسٹس روح الامین خان چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بن گئے ، عہدے کا حلف اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابمطابق نومنتخب چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری گورنر ہائوس پشاور میں ہوئی، جہاں جسٹس روح الامین خان نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا۔گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس روح الامین خان سے عہدے کا حلف لیا تقریب میں ججز،وکلاء اور سرکاری حکام نے بڑی تتعداد میں شرکت کی۔
