اہم خبریں

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی 8 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،حسان نیازی اپنے وکیل رانا انتظار کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے حسان نیازی کی 8 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

متعلقہ خبریں