اہم خبریں

کہکشاں میں موجود سورج سے 30 ارب گنا بڑا بلیک ہول دریافت کرلیا گیا

ڈرہم(نیوز ڈیسک) ہماری کہکشاں کے مرکز میں موجود سورج سے 30 ارب گنا بڑا بلیک ہول دریافت کر لیا گیا۔ یہ اب تک دریافت ہونے والا سب سے بڑا بلیک ہول ۔ تفصیلات کے مطابق اس بلیک ہول کا حجم ہمارے سورج کے حجم سے 30 ارب گُنا سے بھی زائد ہے جبکہ ہماری ملکی وے کہکشاں کے مرکز میں موجود سیگِیٹیریس سٹار اے سے 8 ہزار گُنا بڑا ہے، اس بلیک ہول کو گریویٹیشنل لینسنگ کے ذریعے دیکھا گیا ہے ،اس کا زمین سے فاصلہ کروڑوں نوری سال سے بھی زیادہ ہے ، یہ اب تک دریافت ہونے والا سب بڑا بلیک ہول ہے ۔ ڈاکٹر جیمز نائٹِنگیل کے مطابق اگر رات میں آسمان کی جانب دیکھا جائے اور تمام ستاروں اور سیاروں کو ملا کر ایک جگہ جمع کر دیا جائے تب بھی یہ سب مل کر اس بلیک ہول کے سائز کا عشرِ عشیر بھی نہیں بھر پائیں گے۔

متعلقہ خبریں