اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی مخالفت کا اعلان کردیا، بل کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز دیدی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا سینیٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی مخالفت کی جائے گی۔اس حوالے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی سینیٹ میں مخالفت کریں گے، اس بل کو کمیٹی میں بھیجا جائے۔
