ریاض(نیوز ڈیسک) عمرے کی ادائیگی کے دوران پانچ بچوں کی ماں ،مسجد الحرام میں انتقال کرگئی،شوہر نے اپنی بیوی کو صالح اور فرمانبردارخاتون قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی مسجد الحرام میں مصری خاتون روزے کی حالت دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ خاتون کا نام هبة القبانی ہے ،پسماندگان میں شوہر اور 5 بچے شامل ہیں۔ نمازجنازہ میں ہزاروں افراد شامل ہوئے ،شوہر ڈاکٹرعبد المنعم الخطيب نے کہا کہ میری بیوی صالح اور فرمانبردارخاتون تھیں۔
