باکو(نیوز ڈیسک)آ ذربائیجان نے اسرائیل تعلقات بحال کر لیے ، اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا۔تفصیلات کے مطابق طویل دورانیے کے بعد وسط ایشیائی ریاست آذربائیجان اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات بحال ہوگئے، آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا،سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ شامل ہوئے اس موقع پر اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن نےکہا کہ آذربائیجان اسرائیل کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے، اسرائیل میں آذربائیجان کے سفارتخانے کا افتتاح باہمی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا،دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید وسعت آئیگی۔
