اہم خبریں

پرتگال: اسلامک سینٹر پر حملےمیں 2 خواتین ہلاک متعدد زخمی

لزبن (نیوزڈیسک)پرتگال کے شہر لزبن میں قائم ایک اسلامی سینٹر میں شدت پسند حملہ آور نے چاقو سے حملہ کرکے دوخواتین کو قتل کردیا۔ مرکزی رہنما اسماعیلی کمیونٹی ناظم احمد کا کہنا ہے کہ یہ خواتین مرکز میں پرتگالی عملے کی رکن تھیں ۔ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے کے قریب اسلامی سینٹر کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ملزم کے ہاتھ میں ایک بڑا چاکو تھاملزم نے چاقو کے ہمراہ پولیس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن سنگین خطرہ بھانپتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے ملزم کو گولی سے زخمی کردیا جسے حراست میں لے کر علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ وزیر اعظم انتونیو نے بتایا کہ یہ حملہ ’’مجرمانہ کاروائی‘‘ تھی۔ ’’ہر چیز اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ ایک الگ تھلگ واقعہ تھا‘‘۔

متعلقہ خبریں