مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک)کورونا وائرس کے بعد پہلی کرسمس کے موقع پر بیت اللحم میں ہزاروں سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں واقع حضرت عیسیٰؑ کی جائے پیدائش بیت اللحم کی معیشت کا انحصار سیاحت پر ہے لیکن پچھلے دو سال سے کورونا پابندیوں کی وجہ سے یہاں سیاح معمول کے مطابق نہیں آسکے۔رواں برس علاقے کے تمام ہوٹل بھر چکے ہیں اور تاجروں نے بتایا ہے کہ کرسمس تعطیلات کے موقع پر ریکارڈ کاروبار کیا گیا۔فلسطین کی وزیر سیاحت رولا مایاح نے کہا کہ اس برس کرسمس پر پوری دنیا سے سیاح آرہے ہیں۔پولیس نے میدان المہد میں رکاوٹیں لگا دی، بینڈز نے ڈھول اور باجے بجا کر مارچ کیا۔رومن کیتھولک چرچ سے تعلق رکھنے والے لاطینی پادری پیئربٹیسٹا یروشلم سے بیت اللحم آکر کرسمس کی مبارک باد دیں گے۔